• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگانا انتقامی سوچ کا ثبوت ہے، شہبازشریف

کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگانا انتقامی سوچ کا ثبوت ہے، شہبازشریف 


لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نےپارٹی رہنمائوں اور کارکنان کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کےساتھ دہشت گردوں اورخطرناک مجرموں جیسا سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنان کو تشددکانشانہ بناکرپھرانہی کوہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی اور انتقامی سوچ کا ثبوت ہے ،موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہےجوافسوسناک ہے۔انشااللہ جلدناحق گرفتارکارکنان رہاہوں گے، وکلاء ان کےقانونی حق کےلئےکوشاں ہیں۔ شہبازشریف نےسابق صدرمملکت رفیق تارڑکی رہائشگاہ پرجاکران کی اہلیہ کےانتقال پراظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔شہبازشریف نےسابق صدررفیق تارڑکی مزاج پرسی بھی کی۔شہبازشریف نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی ملک وقوم، جمہوریت، آئین، قانون اور نظریہ پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا ۔سابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ اور پارٹی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطااللہ تارڑبھی اس موقع پرموجود تھے۔ شہبازشریف نےاپنےایک ٹویٹ میں کہاہےکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےسابق وائس چانسلرڈاکٹرملک حسین مبشرکی وفات پربہت دکھ ہوا ہے۔ ان کی وفات سے صحت کا شعبہ ایک انتہائی قابل ماہر طب اور اچھے فرد سے محروم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین