• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے


سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کل توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

آصف علی زرداری کے ہمراہ فاروق ایچ نائیک بھی کل احتساب عدالت جائیں گے۔

سینیئر پارٹی رہنما، پیپلز لائرز فورم کے وکلا بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچیں گے۔

نیب نے کل احتساب عدالت کی سیکیورٹی کے لیے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

تازہ ترین