• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ایریزونا میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، لوگ خوفزدہ


امریکا میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی، جس کے بعد مٹی کا طوفان اُمڈ آیا،  اس دوران مٹی کے بگولے سے لوگ بے حد خوفزدہ ہوگئے۔

امریکی ریاست ایریزونا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت اور دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔