• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش


بورے والا کی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تمام بچے صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال کے گائنی وارڈ ميں داخل انجینئرمحمد ارسلان کی بیوی کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، ايک ساتھ چار بچوں کی پيدائش پر والدین بہت خوش ہیں۔

والد کا کہنا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ﷲ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹیڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی نے بتایا ہے کہ زچہ و بچہ خيريت سے ہیں انہیں اسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہيں چند روز بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر ديا جائےگا۔

تازہ ترین