وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو گروی رکھ کر قرض لینے والے آج معاشی اشاریوں پر بھاشن دے رہے ہیں۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ ملک لوٹ کر اسحاق ڈار مفرور ہیں، اُنہیں واپس آکر جواب تک دینا گوارہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستی روٹی جیسے فلاپ پروجیکٹ دینے والے اس وقت کورونا وائرس کا بہانا کرکے گھر پر بیٹھے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی سے عوام کے سر منڈوادیے گئے کیونکہ ن لیگ نے کمیشن کھانا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کرکے ن لیگ نے کمیشن بنایا، ان سے پلیٹ لیٹس کی تازہ صورتحال سے متعلق سوال کیا تو اب تک جواب نہیں آیا۔