• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خطروں کے کھلاڑی نے موٹر سائیکل پر ورلڈ ریکارڈ بنالیا

برطانوی خطروں کے کھلاڑی نے موٹر سائیکل پر ورلڈ ریکارڈ بنالیا


برطانوی خطروں کے کھلاڑی نے ایک پہیئے پر 109.2میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر خوفناک کرتب دکھانے سے ذرا بھی نہیں گھبراتے، اسی طرح ان صاحب کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی Durham سے تعلق رکھنے والے Jonny Davies نامی خطروں کے کھلاڑی نے ایک پہیئے پر 109.2میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 2سو میٹر تک موٹر سائیکل چلا کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔

برطانوی اسٹنٹ رائیڈر کے اس کارنامے کو باقاعدہ گنیز بک میں شامل کرنے کی درخواست دی جائے گی۔