• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوا کو شفاف اور تازہ بنانے والا جدید ترین ماسک


حال ہی میں کورین الیکٹرانک کمپنی ایل جی نے انتہائی جدید ترین ماسک تیار کیاہے۔

کورین کمپنی ایل جی اپنے puricare wearable air purifier ’پیوری کئیر وئیرایبل ائیر پیوریفائر‘ کی نمائش ٹیکنالوجی میلے آئی ایف اے 2020 میں کرے گی۔

 ایل جی کے اس ایڈوانس ائیر پیوریفائر ماسک میں ایچ 13 ایچ ای پی اے فلٹرز لگے ہوئے ہیں جو کہ کمپنی کے دیگر ہوم اپلائنسس میں بھی لگے ہوتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فلٹرز صارفین کو صاف ستھری ہوا اور تازہ سانس فراہم کرتے ہیں

اس میں ریسپائریٹری سینسر بھی لگے ہوئے ہیں جو ماسک پہنے والے کی سانس کی حجم اور اس کے دورانیے کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اسے ایک مرتبہ چارج کر کے لو سیٹنگ پر کرنے کے بعد 8 گھنٹے جبکہ ہائی سیٹنگ پر کرنے کے بعد 2 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں اس کا چارجنگ کیس یو وی (الٹرا وائلٹ) روشنی سے لیس ہے جو کہ خطرناک جراثیم کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ایل جی کی جانب سے اس ایڈوانس فیس ماسک کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی قیمت کا ابھی پتہ چل سکا ہے۔