• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا، شہری خوفزدہ


امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا جس سے وہاں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شمالی کیلیفورنیا میں واقع ایک سپر اسٹور میں خریداری کے لیے آنے والے لوگ پر سکون ماحول میں چیزیں خرید رہے تھے کہ اچانک اسٹور میں ایک بھالو گھس آیا جس سے اسٹور میں افراتفری پھیل گئی اور بھالو سپر اسٹور سے نکل گیا۔

اس سے قبل بھی 18 اگست کو اس سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا تھا ۔