• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایک ہزار چینی طلبہ، محققین کے ویزے منسوخ کردیئے

امریکا نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کردیئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی طلبہ اور محققین کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس حکم نامے کے ذریعے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیئے جانے والے طلبہ اور محققین کے امریکا میں داخلے سے متعلق مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے شعبہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چیڈ وولف نے کہنا تھا کہ مخصوص چینی طلبہ اور محققین کے چینی فوج سے اندرون خانہ رابطوں کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ حساس تحقیقی مواد چوری کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین