• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے جب کہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 27.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد رہا ۔

تازہ ترین