• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیم کے پتوں کا سفوف چہرے کی شادابی کیلئے بہترین

نیم بے شمار فوائد کا حامل قدرت کا بیش بہا تحفہ ہے، یہ چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ہر لحاظ سے بہترین ہے۔

نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف بنالیں۔

نیم کے پتوں کے سفوف میں عرق گلاب یا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں، یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔

نیم کے تیل کو روز رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو کچھ ہی دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

نیم كے پتے خواتین کے حسن و جمال کو برقرار رکھنے، چہرے کی جھریوں کے خاتمے اور چمک دار جلد کے لیے بھی استعمال كئے جاتے ہیں۔

نیم کا تیل بالوں کی خشكی دور اور انہیں لمبا كرنے میں بھی معاون ہے، بالوں کو مضبوط اور صحت مند کرنے کیلئے نیم کے تیل سے بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔

تازہ ترین