وزن کا بڑھنا ہر ایک کے لیے ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کا حل نامُمکن سا لگتا ہے لیکن قُدرت نے اِس کا حل پالک میں چُھپا ہوا ہے، یوں تو ہر سبزی کی الگ اپنی افادیت ہے لیکن پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پالک غیر صحت مندانہ کھانوں کی بھوک کی اشتہا کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں مددگار ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹاتی ہے، یہ ناقابل تحلیل ریشوں سے مالا مال ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا میں کیلوریز کا استعمال کم کریں اور پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنی ہوتی ہے اور ایک کپ پالک میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
اپنی روزانہ کی خوراک میں ایک کپ پالک شامل کرنے سے آپ کو کچھ ہی دِن میں فرق نظر آئے گا اور آپ کا بڑھتا ہوا وزن کم ہوتا دِکھائی دے گا۔
پالک میں موجود فائبر زیادہ وقت تک آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتے ہیں اور آپ کو بہت زیادہ کیلوریز کھانے پر پابندی بھی لگاتے ہیں۔