ٹی وی اور فلم اداکار اظفر رحمٰن نے کراچی کو اپنی پہلی محبت قرار دیا ہے۔
اداکار نے کراچی کے ساحل پر ڈوبتے سورج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میری پہلی محبت ہے۔‘
اظفر رحٰمن کا ماننا ہے کہ کراچی ایک خوبصورت شہر ہے اسی وجہ سے انہیں یہ شہر بہت پسند ہے اور وہ اس شہر کے علاوہ کہیں بھی نہیں رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شُوٹنگ کے لیے دوسرے شہروں میں بھی جاتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد کراچی واپس لوٹ آئیں۔
اظفر رحمٰن پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفر اپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بھی جانے جاتے ہیں۔
اظفر رحمٰن نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، جس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
انہوں نے مہوش حیات کے مقابل فلم ’چھلاوہ‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔