• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات اور اظفر کی دوستی کو دس سال بیت گئے

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہائی پر محیط دوستی کے سفر کی خوشی کو منانے کیلئے بے تاب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بہت بُرا محسوس ہورہا ہے کہ وہ دوست کی سالگرہ کے دن اُن کے ساتھ نہیں ہیں۔


مہوش حیات نے بتایا کہ ماشاءاللہ سے اُن کی اور اظفر کی دوستی کو ایک دہائی کا عرصہ بیت چکا ہے، اداکارہ نے لکھا کہ اظفر کے ساتھ یہ سفر انتہائی خوش کُن رہا۔

اداکارہ نے اظفر کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے وجود کی مثبت انرجی سے دنیا کی روشنیوں اور رنگینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آخر میں مہوش نے اظفر کی جانب سے سال بھر دی جانی والی بھرپور حمایت، مشوروں اور تفریح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی دوستی کی دہائی مکمل ہونے اور ان کی سالگرہ کی خوشی کا جشن منانے کیلئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے اظفر کے  آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مہوش حیات اور اظفر رحمن آخری بار فلم ’چھلاوہ ‘ میں ایک ساتھ ادکاری کرتے دکھائی دیئے تھے۔

تازہ ترین