• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ‘ قید خاتون کی سزاء کالعدم ‘بری کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں قید خاتون کی سزاء کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز فاضل بنچ نے مسماۃ ( ح) کی جانب سے ایڈوکیٹ نصیر الدین شاہ کی وساطت سے سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی استعاثہ کے مطابق ملزمہ پر الزام تھا کہ پولیس نے اُسے اگست 2019 میں ناصر باغ کی حدود میں میں 5 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جس کے بعد خاتون کو ماتحت پانچ سال قید بامشقت کی سزاء سنائی تھی جس کے خلاف اُس نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کو گزشتہ روز عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمہ کی سزاء کالعدم قرار دیتے ہوئے اُسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین