• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ، 1 دن میں 5 پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے


کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں 5 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، پرندے ٹکرانے سے جہاز کے پروں، ونڈ اسکرین سمیت انجن کو نقصان پہنچا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نا اہلی کے باعث جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، سی اے اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک ہی دن میں کراچی ایئرپورٹ پر 5 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرندے پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی ایک پرواز سے ٹکرائے ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 سے پرندے ٹکرانے سے ونگ کو شدید نقصان پہنچا، حالیہ واقعات میں پرندے ٹکرانے سے جہاز کے پروں، ونڈ اسکرین سمیت انجن کو نقصان ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال اگست سے ستمبر کے دوران 39 پروازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں۔

تازہ ترین