• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف کچرے کے ڈھیر فلائٹ آپریشن کیلئے خطرہ، نوٹس جاری،جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے اطراف کچرے کے ڈھیر فلائٹ آپریشن کے لئے خطرے کا باعث بن گئے، سندھ ہائیکورٹ نےسول ایوی ایشن، سندھ حکومت، کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی ایئر پورٹ کے اطراف کچرے کے انبار اور صفائی نہ ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے پرندے آتے ہیں، ماضی میں پرندے جہازوں سے ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں اور جہازوں کو نقصان پہنچا ہے موجودہ ابتر صورتحال میں فوری طور پر کچرا صاف نہ کیا گیا تو بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کچرا ڈالنے سے روکا جائے۔

تازہ ترین