کے الیکٹرک کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) تابش گوہر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر ہو گئے۔
تابش گوہر کی بطور معاون خصوصی برائے توانائی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور 2012 ء میں ان کی زیر نگرانی کے الیکٹرک 17 برسوں بعد پہلی بار منافع میں آئی تھی۔
تابش گوہر اکتوبر 2015 ء میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے۔