• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر منال خان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اُترتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو راحت فتح علی خان کے مشہور گانے ’آفریں آفریں‘ کے چند بول پر بنائی گئی ہے جبکہ یہ ویڈیو منال خان کے نئے برائیڈل شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے ڈیزائنر ماہا وجاہت خان کے لیے شوٹ کروایا ہے۔

منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین نے اداکارہ کو سُپر ماڈل قرار دیا اور کہا کہ ماشاءاللّہ آپ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب منال خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس نئے برائیڈل شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔


منال خان کی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد صارفین اُن کی یہ پوسٹ لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ ہیں اُنہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ مختلف برینڈز کے لیے شوٹ بھی کرچکی ہیں۔

تازہ ترین