• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

جنت مرزا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یقین نہیں ہورہا کہ واقعی ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی، جب آپ  کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔‘

جنت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی ہے۔ تین سالوں میں ایک کروڑ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔


جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 854 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کو پسند یا لائک کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ معروف پاکستانی فلم ساز سید نور ملک میں پنجابی فلم سنیما کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے جلد ایک نئی فلم شائقین کے لیے پیش کریں گے جس کی ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کریں گی۔

تازہ ترین