• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے ایران کے ساتھ فضائی سفر کی بحالی کیلئے مذاکرات

ماسکو (اے پی پی)روس نے ایران کے ساتھ فضائی سفر کی بحالی کے لیے مذاکرات کا عمل شروع کردیا ہے۔فیڈرل ایئرٹرانسپورٹ ایجنسی کے جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ایران کے ساتھ فضائی سفر کی بحالی بارے بات چیت شروع کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں روس کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ ، ڈائریکٹر سٹیٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایگزنڈر نرادکو سے ایرانی سفیر کاظم جلیلی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔طرفین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی، اس دوران ہوائی سفر کا بھی باقاعدہ شروع کرنے کے لیے اقدامات کا عندیہ دیا۔
تازہ ترین