آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے نعرے لگائے


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی مزار قائد پر پیشی کے موقع پر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پرجوش انداز میں نعرے لگائے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں۔

مریم نواز نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر مریم نواز جذباتی بھی ہوگئیں۔

حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کر استقبال کیا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جو عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جُڑ گئی ہوں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ آج یہ دوسرا جلسہ ہے حکومت پہلے جلسے سے ہل چکی ہے، لوگوں کو وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید