ہر کوئی دُبلا، پتلا اور پُرکشش نظر آنا چاہتا ہے مگر بعض اوقات زائد وزن اس خواہش کی تکمیل میں رکاوٹ بن جاتا ہے جس سے نجات کے لیے زیادہ تر افراد ڈائٹنگ کا سہارا لیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دورِ حاضر میں جسم کی اضافی چربی تیزی سے گُھلانے میں بعض مشروبات بھی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
اگر آپ بھی زائد وزن کم کرنے کے لیے فکر مند ہیں تو ڈائٹنگ کے بجائے ذیل میں درج مشروبات میں سے کوئی ایک مشروب اپنے غذائی شیڈول میں شامل کرلیں اور چند ہی مہینوں میں اپنے وزن میں کمی لاکر سب کو حیران کردیں۔
تاہم، فاسٹ فوڈز، چکنائی والے کھانوں اور میٹھی اشیاء کا استعمال بہت ہی کم کرنا ہوگا جو بھی کھائیں، چبا کر کھائیں۔ نیز، آدھا گھنٹہ تیز قدمی اپنا معمول بنالیں۔
بڑھتے وزن کو کم کرنے والے مشروبات:
گاجر کا جوس
اجزاء:
گاجر (کیوبز میں کاٹ لیں) دو عدد
لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
سفید زیرہ حسبِ ضرورت
عرقِ گلاب آدھا گلاس
ترکیب:
تمام اجزاء اچھی طرح بلینڈ کرکے ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور دِن میں کسی بھی وقت ایک گلاس پی لیں۔
انناس کا جوس
اجزاء:
انناس کے کیوبز حسبِ ضرورت
السی کے بیج (flax seeds) ایک چمچ
پانی ایک گلاس
کُٹی ہوئی برف
ترکیب:
تمام اجزاء کو بلینڈ کرلیں۔ یہ مشروب روزانہ نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد پیئں۔
ایلوویرا جوس
اجزاء:
ایلوویرا جیل دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا (پتیاں پیس لیں) دو کھانے کے چمچ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
کھیر ا (چھلکا اُتار کر کیوبز میں کاٹ لیں) ایک عدد
پانی آدھا گلاس
لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد
ترکیب:
تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں، پھر گلاس میں ڈال کر روزانہ نہار منہ آدھا گلاس سادہ پانی پینے کے بعد پی لیں۔
کھیرے کا جوس
اجزاء:
کھیرا (دھو کر چھلکے سمیت کیوبز کاٹ لیں) دو عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں (رس نکال لیں)ایک عدد
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب:
تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرکے صبح نہار منہ پی لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے وزن کم ہوتا ہے اور جسم سے پانی کی کمی بھی دُور ہوجاتی ہے۔نیز، کولیسٹرول کی سطح نارمل کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔