• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلکی بالوں کیلئے انڈے سے بنے ماسک

موسم سرما کے آتے ہی بال روکھے، بے جان، خشک اور پھول جاتے ہیں جس کے سبب شخصیت پر بھی اثر پڑتا ہے، سردیوں میں بالوں کو سلکی اور اسموتھ رکھنے کے لیے گھر میں بنائے گئے انڈوں کے ہیر ماسک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذا انڈے کے جتنے کھانے سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اتنے ہی اسے خوبصورتی میں  اضافے کے لیے بھی سود مند پایا گیا ہے، انڈہ جِلد سمیت بالوں کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے خصوصاً جب سر سے خشکی کا خاتمہ مقصود ہوتو انڈہ بہترین آپشن ثابت ہوتا ہے۔

انڈے میں متعدد وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جس کے بالوں پر براہ راست استعمال سے بال گھنے، لمبے، چمکدار، ملائم اور سلجھے ہوئے اسموتھ نظر آتے ہیں، بالوں کے لیے انڈوں کے گھر میں ہی کئی طرح کے ماسک بنا کر استعمال کیا جا سکتے ہیں۔

اگر اچانک کوئی دعوت نامہ آ جائے، بجٹ میں بالوں پر خرچ کرنے کے لیے پیسے نہ ہوں تو گھر ہی میں موجود دیگر غذاؤں کے ساتھ انڈے کا استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے پارلر جیسے نتائج سے آپ خود بھی حیران ہو جائیں گے۔

انڈہ ، کیلا ، شہد ، دودھ اور زیتون کے تیل کا ماسک

الجھے اور پھولے ہوئے بالوں کو سلکی لُک دینے کے لیے انڈے، کیلے، شہد، دودھ اور زیتون کے تیل کا ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے، اس ماسک سے بال خوبصورت، چمکدار اور سلجھ جاتے ہیں، اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک مکمل انڈے میں ایک پسا ہوا کیلا، 3 چمچ دودھ ، 3 چمچ شہد ، 5 چمچ زیتون کا تیل ایک برتن میں اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اس ماسک کو اپنے بالوں پر ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں، بعد ازاں کسی بھی شیمپو سے بال دھو لیں ۔

انڈہ، کھوپرے اور بادام کا تیل

کھوپرے اور بادام کے تیل میں بالوں کو اندر تک موسچرائز کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ان دونوں تیل کے ساتھ انڈے کا استعمال بالوں کو چمکدار اور ملائم بناتا ہے اور بال سلجھے ہوئے خوبصورت نظر آ تے ہیں ۔

4 سے 5 چمچ بادام کے تیل میں 3 چمچ انڈے کی سفیدی شامل کریں اور اب اس میں 2 چمچ کھوپرے کا تیل اچھی طرح سے ملا لیں، اس ماسک کو بالوں پر جَڑوں سے سِروں تک لگائیں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، بعد ازاں بالوں کو شیمپو کر لیں۔

انڈے کی زردی اور زیتون کا تیل

انڈے کی زردی پروٹین سے بھرپور ہونے سمیت اس میں وٹامن اے، ڈی اور ای بھی پایا جاتا ہے، اس غذائیت سے بالوں کی افزائش کے عمل میں تیزی آتی ہے جبکہ بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں ۔

دو انڈوں کی زردی میں 2 چائے کے چمچ زیتون کا تیل ملا لیں اور اب سے اچھی طرح سے پھینٹ کر یکجان کر لیں، اب اس ماسک کو بالوں پر آدھے گھنٹے کے لیے لگائیں اور بعد ازاں بالوں کو شیمپو کر لیں ۔

انڈہ، ایلو ویرا جیل اور زیتون کا تیل

بالوں کو سلکی بنانے سمیت اگر لمبا بھی کرنا چاہتی ہیں تو یہ ماسک آئیڈیل ثابت ہوتا ہے، ایک بر تن میں 2 سے 3 چمچ کے قریب انڈے کی ذردی ، 4 سے 5 چمچ ایلو ویرا جیل اور 1 چمچ زیتون کا تیل ملا لیں، زیتون کے تیل کو اس ماسک میں شامل کرنے سے پہلے نیم گرم کر لیں۔

اس ماسک کو اچھی طرح سے پھینٹ کر اپنے بالوں میں لگا لیں، ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں۔

انڈہ، دہی اور لیموں کا رس

وٹامن سی بالوں کے لیے نہایت مفید ہے جبکہ دہی میں پائے جا نے والے بیکٹیریاز بالوں کی نشونما اور موسچرائزنگ کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں ، اس ماسک سے بال سلکی، خوبصوت ، چمکدار ار لمبے ہوتے ہیں ،بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔


اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک برتن ایک انڈہ لے لیں، اب اس میں 3 سے 4 چمچ دہی اور 1 چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں اور اب اس ماسک کو اپنے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں۔

ایک گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں، اس ماسک سے بال اسٹریٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، بال سلکی اور ملائم سلجھے ہوئے نظر آئیں گے ۔

تازہ ترین