• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کیخلاف سازشوں کو ہرصورت ناکام بنایا جائیگا، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے خلاف سازشوں کو ہرصورت ناکام بنایا جائے گا اورپی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کے تاریخی کامیاب جلسے نے وفاقی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں، تاریخی جلسے میں عوام نے جزائر سے متعلق وفاقی حکومت کے غیر آئینی آرڈیننس، مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے، نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کو اب سندھ کی عوام کے موڈ کا اندازہ ہو جانا چاہئے اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھیں اورجزائر سے متعلق آرڈیننس واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کے اب سندھ کی عوام وفاقی حکومت کی زیادیتوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، پی ڈی ایم جمہوریت پسند قوتوں اور عوام کے ساتھ مل کر ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور اس جعلی حکومت کو گھر بھیجنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

تازہ ترین