• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمے کی منظوری وزیر اعلیٰ نے قیادت سے پوچھ کر دی، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر ایک شخص نے سیاست کی اور نعرے لگائے۔ مقدمے کی منظوری وزیر علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلیٰ قیادت سے پوچھ کردی ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، بہت سے پاکستانی تھے جو چاہتے تھے کہ کیس درج ہونا چاہے۔

تازہ ترین