• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسناد کی جانچ و تصدیق کا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا، ڈاکٹر غلام ملاح

کراچی( سید محمد عسکری) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین) کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ ملک بھر میں میٹرک، انٹر اور مساوی اسناد کی جانچ اور تصدیق کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز ڈکیا جائے گا اور ہر صوبے کے آئی بی سی سی کے دفتر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ دوسرے صوبوں کے تعلیمی بورڈز کی کی اسناد کی تصدیق کرسکے اور مساویانہ سرٹیفکیٹس جاری کرسکے۔ پروفیسر ملاح نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے سکھر اور ملتان میں بھی آئ بی سی سی کے دفاتر قائم ہوں گے جبکہ کراچی کے دفتر کے لئے علیحدہ عمارت لی جائے گی کیوں کہ اس وقت کراچی دفتر سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں چھوٹی سی جگہ پر قائم ہے اور امیدواروں کے لیے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ عملہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسناد کی تصدیق کے لیے پہلے نیشنل بینک کی چند شاخیں فیس وصول کرتی تھیں ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی میں صرف اردو یونیورسٹی کی برانچ فیس جمع کرتی تھی جب کہ باقی بینک کی شاخیں منع کردیتی تھیں جس سے امیدوار کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین