• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات: گمشدہ بچہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل

پولیس کو قلات سے ایک روز قبل گمشدہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی۔

بچے کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے، جسے زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کی گئی جہاں بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔


پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جسے بعد ازاں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے قتل سے متعلق ایف آئی آر کے لیے تاحال کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین