• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرناہے،وزیرٹرانسپورٹ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختو نخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیرسے انکے حلقہ نیابت کے عوامی نمائندہ وفد نے جمعرات کے روز ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی اورانکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ان کے مسائل پوری توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پرہی بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرنا اور انکا معیار زندگی بہتر بنانا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع میں صحت و تعلیم اور دیگر اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی۔ اُنہو ںنے مزید کہا کہ مجھے اُن کو علاقے کے مسائل کے حل کرنے پر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔
تازہ ترین