• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر عباس چانڈیا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے مزید حقائق سامنے آگئے


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے مزید حقائق سامنے آگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رکن اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے پیر کے روز 40 منٹ تک وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق اظہر عباس چانڈیا کو چلنے میں دشواری کے باعث ان کی گاڑی کو سیون کلب کے اندر تک جانے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر عباس چانڈیا کو ان کا بیٹا نعیم عباس چانڈیا سہارا دے کر اندر لایا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں اظہر چانڈیا کے ہمراہ ان کا بیٹا نعیم عباس بھی موجود رہا۔

ملاقات سے واپسی پر بھی اظہر عباس چانڈیا کی گاڑی نے انہیں وزیرِاعلیٰ کی رہائش گاہ سے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر گزشتہ روز اظہر عباس چانڈیا کی آمد کا اندراج بھی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس ملاقات کی تصدیق بھی کی تھی۔ 

اسی ملاقات سے متعلق ن لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات پرانی تھی، انہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

تازہ ترین