مسلم لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا ہے کہ اُن کا مرنا اور جینا نون لیگ کے ساتھ ہے۔
مسلم لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ نادانستہ طور پر پہلے ملاقاتیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ہوئی تھیں۔
اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے، جب مجھے علم ہوا یہ مناسب نہیں تو وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں ن لیگ کے ساتھ ہوں، میرامرنا جینا ن لیگ کے ساتھ ہے، نواز شریف کے نظریے کی تائید کرتا ہوں۔