گورنر پنجاب چوہدری سرور نے امریکی عوام اور نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی کہ جوبائیڈن جیت جائیں گے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ امریکا کی جمہوریت نے جوبائیڈن کو صدر اور سیاہ فام کو نائب صدر منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کی اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کو مستردکیا، عوام نے عالمی سطح کی متنازعہ پالیسیوں کوبھی مسترد کیا ہے۔
چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ جوبائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سب کے صدر ہیں، کشمیر پر بھی نئے امریکی صدر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، جوبائیڈن امریکا کو صحیج سمت لےکر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب دنیا میں تصادم کی بجائے مفاہمت کی پالیسی چلے گی، جوبائیڈن شہریت ترمیمی بل پر بھی تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔