• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کمالہ ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

کمالہ ہیرس 20 اکتوبر1964امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ کمالہ 2003 میں سان فرانسیکو کی اعلیٰ ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب کی گئیں، 2010 اور 2014 میں کمالہ نے کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔


کمالہ 1984 میں ڈیموکریٹک جیرالڈین فریرو اور 2008 میں ریپبلکن سارہ پیلن کے بعد کسی بڑی جماعت کے لیے تیسری خاتون اور پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدارتی امیدوار تھیں جنہوں نے اب کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے 20 نومبر 1942 کو امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر اسکرینٹن کے ایک محنت کش آئرش کیتھولک خاندان میں آنکھیں کھولیں۔

1968 میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد1972 میں ریاست ڈلاویئر کی ڈیموکریٹک پارٹی سے بطور کامیاب سینیٹ امیدوار اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1973 سے2009 تک ایک کامیاب سینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

جوبائیڈن کی نجی زندگی:

جوبائیڈن 20 نومبر 1942 میں ریاست پینسلوینیا کے قصبے اسکرینٹن میں عام محنت کش والدین کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔

جوبائیڈن نے 1966 میں دوران تعلیم ہی نیلیہ ہنٹر سے شادی کرلی، جس سے ان کے یہاں دو بیٹے اورایک بیٹی، بیاؤ، ہنٹر اور نیومی پیدا ہوئے۔ بائیڈن نے 1977 میں جِل جیکب سے دوسری شادی کی جس سے ان کے یہاں دوسری بیٹی آشلے بائیڈن پیدا ہوئی۔

2015 میں ان کے جواں سال بیٹے بیاؤ بائڈن چھیالیس برس کی عمر میں دماغ کے کینسر کا شکار ہوکر چل بسے۔

تازہ ترین