• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی این ای کا میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کے حکم کا خیرمقدم



 کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔

سی پی این ای کے صدر نے میر شکیل الرحمٰن کو رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور ایڈیٹروں کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار اور قید کرنا قابل مذمت اقدامات ہیں۔

عارف نظامی  نے مزید کہا کہ ہر قسم کے دباؤ سے آزاد میڈیا ہی ملک کی جمہوری، معاشی اور سماجی نشوونما کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس قسم کے اقدامات نہیں دہرائے جائیں گے۔

تازہ ترین