بہاولپور کی بسم اللّہ کالونی میں 10 دن قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔
بہاولپور کی مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔