• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھڑی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ قتل کا انکشاف


میرپور خاص کے علاقے سندھڑی میں تین ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ قتل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنی برادری کے لڑکے سے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم گذشتہ روز لڑکی کی لاش مشکوک حالات میں سول اسپتال میرپور خاص لائی گئی۔

لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ پندرہ روز قبل مقامی وڈیرا اس وعدے کے ساتھ بیوی کو لے گیا تھا کہ عزت کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔


وڈیرے کا کہنا ہے کہ بطور برادری سربراہ لڑکی کو ماں کے حوالے کردیا تھا، بعد کے معاملات علم میں نہیں ہیں۔

ادھر ڈی ایس پی سندھڑی ذوالفقار قائم خانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین