• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اتنی ہی تابعداری کریں جتنی برداشت کرسکیں، رانا ثناء اللّٰہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے سوا اور کوئی آپشن نہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور دفتر میں حاضری کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی ہی تابعداری کریں، جتنی وہ برداشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چھپایا ہے تو نیب سامنے لائے، میری پراپرٹی بینک اکاؤنٹ فریز ہیں، جو سوالات کیے سب کے جوابات دے دیے ہیں۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ گھٹیا ہتھکنڈوں کو احتساب کا نام دیا جارہا ہے، عمران خان ظلم کررہے ہیں، یہ احتساب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے سوا اور کوئی آپشن نہیں، پی ڈی ایم نیا میثاق جمہوریت کرنے جارہی جو بڑی بات ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے ن لیگ چھوڑنے والے بلوچستان کے پارٹی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے حوالے سے کہا کہ وہ میرے ساتھ کھڑے تھے اور نواز شریف کی تقریر کی تعریف کر رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عبدالقادر بلوچ نے اعتراض کرنا تھا تو اس وقت کرتے ایک دن بعد کیوں خیال آیا؟

تازہ ترین