• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ خادم حسین رضوی کی وفات ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے، مذہبی، سیاسی، سماجی رہنما

لندن/برمنگھم(ابرار مغل سیاکھوی/ پ ر) جماعت اہلسنت برطانیہ نےقائدختم نبوت وسربراہ تحریک لبیک یا رسول علامہ خادم رضوی کی وفات کو ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان قراردیا ہے۔جماعت اہلسنت برطانیہ کے قائدین ورہنمائؤں علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی، علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمٰن قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ، علامہ صاحبزادہ محمد حمّاد ظہیرصديقی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ہاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ، علامہ سید ریاض حسین شاہ ،علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی ،علامہ حافظ خرم شہزاد ،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ صاحبزادہ حسنین احمد صدیقی ، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ علامہ غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہد ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی، علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی ،علامہ سید عبد الشکور قادری، علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی سہروردی ،علامہ منظور احمد ربانی ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامہ محمدعلی، علامہ حافظ زاہدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ہزاروی ،علامہ قاری زاہد شریف، علامہ محمد نواز ہزاروی ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے عقیدہ ختم نبوت پر کاربند رہنے کا عزم دھرایا اور دعا کی کہ اللہ سبحانہ و تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام متعلقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔علاوہ ازیں سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب، سرپرست اعلیٰ علامہ محمد سرفرازمدنی، سیکرٹری جنرل حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر خرم بشیر، عبدالکریم ثاقب، بیرسٹر رشید مرزا ،علامہ محمد ریاض، مفتی عبدالمجید ندیم، مولانا محمد سجاد، سعید چوہدری ،منیر احمد رضا، نیاز احمد، قاری غلام رسول تانف نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی۔رہنمائوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کیلئے جس طرح انہوں آواز بلند کی اور اللہ کے رسول ﷺکے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا، ختم نبوت کے لیے کلمہ بلند کیا ان کی وفات سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم عالم دین تھے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کا اس دنیا فانی سے رخصت ہو جانا بہت بڑا خلا ہے اسے پورا کرنا بہت مشکل ہے، انہوں نے مشکل وقت اور حالات میں بڑی استقامت کا مظاہرہ کیا، ناموس رسات کی خاطر جیل بھی جانا پڑا مگر اپنے مشن پر قائم رہے اور کہیں بھی کوئی کمزوری نہیں دکھائی، چٹان کی طرح ڈٹے رہے، سید مودودی فائونڈیشن کے رہنمائوں نے کہا کہ ایسے لوگ تاریخ میں بار بار پیدا نہیں ہوتے اللہ نے اپنے دین کی خاطر ان سے جو خدمت لینی تھی اس پر وہ پورا اترے اور پاکستان کے عوام کی رہنمائی کی اور ناموس رسالتﷺ پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔دریں اثنا تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے انتقال پر پاکستان رابطہ کمیٹی کے چیئرمین علامہ مفتی حافظ فضل احمد قادری،وائس چیئرمین علامہ ساجد ظفر ،مڈلینڈ زون کے چیئرمین، محمد زبیر شاہین،مڈلینڈ کے سیکرٹری مدثر بصیر، برمنگھم کے چیئرمین مشتاق شاہ گیلانی، برمنگھم کے سیکرٹری سجاول خان حیدر خیل، والسال کے چیئرمین سعید الرحمان ، سائوتھ زون کے چیئرمین تنویر احمد سعید ، سیکرٹری احمد صدیقی، لندن کے چیئرمین امجد جنجوعہ، شفیلڈ کے چیئرمین راجہ جمیل اختر، مانچسٹر کے چیئرمین مجاہد حسین، برنلے کے چیئرمین میاں عبد الوحید، نیلسن کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف، لوٹن کے چیئرمین القدس مغل، ڈربی کے چیئرمین مولانا حافظ نثار احمد رضا نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند اور ناموس رسولﷺ کی خاطر ان کی کوششوں اور خدمات کو قبول کرے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔دریں اثنا مرکزی جما عت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین برطانیہ و یورپ کے ممتاز علمائے کرام مشائخ عظام حضور مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پیرسید صابر حسین گیلانی، علامہ صاحبزادہ سید مظہرحسین گیلانی، علامہ سید انور شاہ کاظمی ،علامہ صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی، علامہ برکات احمد چشتی، علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری،علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، خطیب اسکاٹ لینڈ علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ حافظ نذیراحمد مہروی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی،علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمن قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاء، المصطفیٰ چشتی، علامہ حسنات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران، مولانا نثار احمد قادری،علامہ جنید عالم قادری،علامہ طاہر نجمی نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلیٰ مقام اورجملہ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔  
تازہ ترین