• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے: طارق جمیل

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔

طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعرات کی رات انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی وفات سے ناصرف ٹی ایل پی کارکنوں بلکہ ان کے چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے۔

تازہ ترین