• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میں ٹام ہارڈی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اداکارہ انجلینا جولی نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم 2011 میں کی تھی۔ایک فوٹوگرافر کی زندگی پر بننے والی فلم کو انجلینا جولی ڈائریکٹ کر رہی ہیں جس میں ٹام ہارڈی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انجلینا جولی کا کہنا ہےکہ انہیں ڈان مک کلن کی زندگی اور انکے کام پر فلم بنانے پر خوشی اور فخر ہے۔یاد رہے کہ ڈان مک کلن نامی مشہور فوٹوگرافر نے ویتنام اور شمالی آئرلینڈ میں بحران کے دوران اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا۔جبکہ واضح رہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین