• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر خود سے اور اپنی بھانجی امل سے متعلق ایک سوال پوچھ کر اپنے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جیو کے سوپ ڈرامہ سیریل ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ منال خان نے اپنے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی بھانجی امل کے ہمراہ ایک سیلفیی شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

منال خان نے اپنی اور امل کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’کون زیادہ کیوٹ ہے، امل یا اُس کی خالہ؟‘۔



منال خان کی اس خوبصورت سیلفی پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں کو کسی ایک کو منتخب کرنے میں نہایت مشکل پیش آ رہی ہے ۔

منال خان کی اس پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹ کیے ہیں جن میں اداکارہ ثناء جاوید کا امل کے لیے محبت بھرے پیغام میں کہنا تھا کہ ’وہ ایک بہت پیاری گڑیا ہیں۔‘

دوسری جانب صحیفہ جبار خٹک کا منال خان کی پوسٹ  پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ ایک مشکل کام ہے۔‘ 

تازہ ترین