• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کو اُن کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے پروپوز کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منا ل خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آنکھوں پر لگا کالا چشمہ اُن کی تصویر کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔

منال خان کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں اُن کے مداح اُن کے لیے تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں تو وہیں منال خان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کردیا۔

اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا ۔ 

دوسری جانب گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کے بارے میں کئی سوالات کیے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ahsan Mohsin Ikram (@ahsanmohsinikramofficial) on


واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن رواں سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

تازہ ترین