• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حکومت کے پاس ڈیٹا ہے کہ کورونا جلسوں سے لگا، رانا ثناءاللّٰہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا، کیا حکومت کے پاس ڈیٹا ہے کہ یہ جلسوں میں متاثر ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے ماڈل ٹاؤن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو اللہ تعالی صحت عطا کرے، حکومت ایک پروپیگنڈہ کررہی ہے اس کے دعوؤں میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کورونا کے معاملے میں اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے، کوشش جاری ہے جلد کوویڈ19 سے نجات ملے۔

راناثناء اللّٰہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں، مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پیرول دیا جائے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف قائدحزب اختلاف ہیں پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کے لیے آنا ہے۔ 

تازہ ترین