پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے، پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائے گی۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کورونا میں خطرہ دو فیصد اور حکومتی کورونا میں سو فیصد خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کورونا آٹا کھا گیا، چینی کھا گیا، 6 ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومتی وزرا ء بات کرتے ہیں تو کورونا وائرس ہی لگتے ہیں، عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں۔