• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کورونا میں تیزی، اموات 50 ہزار 618 تک پہنچ گئی

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس میں اموات کی تعداد 50ہزار 618تک پہنچ گئی جس کے بعد فرانس بھر میں کوویڈ ۔19کی دوسری خطرناک لہر کے بعد تیزی سے نئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ کے مطابق وسط نومبر میں اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی جو کم ہو کر 30 ہزار سے نیچے آ گئی ہے، 25 نومبر کو پبلک ہیلتھ فرانس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے کوویڈ 19 مریضوں کی تعداد 30 ہزار سے کم ہوگئی، ہیلتھ ایجنسی نے اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 16،282 نئے کیسز اور 384 نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین