• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ اتھارٹی کے کمرشل پلاٹ 15ارب 60کروڑ میں نیلام

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسلام آ باد کے سیکٹر جی 13 اور جی 14 میں کلاس تھری شاپنگ مراکز میں پلاٹوں کی نیلامی سے کل 15 ارب 60 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق سیکٹر جی 13 اور جی 14 ماؤ ایریا میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی ،اوورسیزپاکستانی اور دوسرے شہروں کے سرمایہ کاروں نے بھی بذریعہ زوم نیلامی میں شرکت کی۔ جی 13 اور 14 ماؤ ایریا میں پانچ کمرشل مکس یوز پلاٹس 13.6 ارب میں فروخت ہوئےجبکہ جی 13 اور جی 14 میں کلاس تھری شاپنگ مراکز کی نیلامی 26 نومبر کو ہوئی۔ 2ارب روپے سے زائد کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کے 14 پلاٹوں کو دوسرے دن نیلام کیا گیا۔ ڈی جی ہائوسنگ تھارٹی وسیم باجوہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکیج برائے ڈویلپرز / تعمیراتی صنعت پر اعتمادکا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین