• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر رہنما احمد زادہ خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار حاجی احمد زادہ خان آف بٹ خیلہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اورحکمران جماعت کے عوام دشمن اقدامات کیوجہ سے حکمران اپنے ساتھیوں اور گروپ سمیت حکمران جماعت پی ٹی آئی سے راہیں الگ کرنے کاحتمی فیصلہ کر لیا ۔ جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حاجی احمد زادہ خان سے رابطے شروع کر دیئے ۔ اس سلسلے میں حاجی احمد زادہ خان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے ، مدینہ جیسی ریاست بنانے، کرپشن ، ظلم و ناانصافی اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے عمران نیازی کا ساتھ دیا لیکن تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا گیا ہے۔ مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بجائے سودی نظام اور بے حیائی و فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین