قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اس حوالے سے سامعہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سامعہ نے لکھا کہ ’چاہے میرا دن کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن اپنے بچے کی حرکت محسوس کرکے ہر چیز کو ٹھیک کردیتی ہوں۔‘
سامعہ نے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ بھی لکھا۔
حسن علی کی اہلیہ کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سے اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔