• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔


شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منگل کی شب ہوئی۔

دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں بھارتی ثقافت نمایاں تھی۔ شادی کے کھانے میں دَم مٹن، اسٹیم باسمتی رائس، ویجٹیبل پشاوری، اچاری مصالحہ، آلو میتھی، پنجابی گوشت، عربک مکس گرل، پالک پنیر اور دال سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔

اس موقع پر 40 سے 50 مہمان مدعو تھے، جس میں کرکٹر شاداب خان اور حسن علی کے اہل خانہ خاص طور پر دبئی پہنچے تھے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حسن علی نے کہا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں ہوگی، جس میں دُلہن بھی شریک ہوں گی۔

حسن علی نے کہا کہ آج نروس ہوں، ایسا لگ رہا ہے، ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے جارہا ہوں، میری دلہن کو کرکٹ پسند نہیں، میں ان کا پہلا فیورٹ کھلاڑی ہوں۔

تازہ ترین
تازہ ترین