• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پورے ملتان میں جلسہ ہو گا، رانا ثناءاللّٰہ


مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر ملتان کا اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا جلسہ ہر قیمت پر ہو گا، مریم نواز طے شدہ پروگرام کے مطابق ملتان کے جلسے میں پہنچیں گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، صاحب الرائے لوگوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کی یہ آگ پھیل گئی تو خطرناک ہو گی، ملتان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، عوام کورونا کے خطرے کے باوجود اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام حکومت کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کی کال پر گھروں سے نکل رہی ہے، حکومت خود اپوزیشن کی وکٹ پر آ کر کھیل رہی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عوام انشاء اللّٰہ تعالی کورونا حکومت کےخلاف باہر نکلیں گے۔

تازہ ترین